26 May 2018 - 14:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436053
فونت
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعہ کے روز واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعہ کے روز واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے یاسر حبیب نامی فلسطینی نوجوان شہید اور 109 زخمی ہوئے۔ اس طرح گذشتہ 9 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہمیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 330 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کررہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت و مدد کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬