08 June 2018 - 17:01
News ID: 436207
فونت
کراچی میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین پر صیہونی قبضہ اور امریکی سفارتخانہ کسی صورت قبول نہیں کرسکتے، عالم اسلام اور انصاف پسند اقوام اسرائیلی ریاست کے ناجائز ظالمانہ قیام کو فوری مسترد کردیں۔
یوم القدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پورے ملک میں یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء مشائخ نے خطبات جمعہ میں امریکہ، اسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں جبکہ اسرائیل و امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے اسد اللہ بھٹو ، علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا جعفر الحسن تھانوی، مولانا محمد امین انصاری، علامہ سید اظہر علی ہمدانی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ اختر محمدی، مولانا مفتی محمد بخاری، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ عبدالخالق فریدی، محمد شکیل قاسمی، برجیس احمد، اسرار عباسی، سہیل عابدی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، انور شاہ کشمیری، صادق شیخ، سید اظہر عباس زیدی، پیر فراست علی قادری، سہیل قریشی، ماہرین تعلیم ڈاکٹر ارشد علی خان، محمد عمران خان، وسیع اویسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر صیہونی قبضہ اور امریکی سفارتخانہ کسی صورت قبول نہیں کرسکتے، عالم اسلام اور انصاف پسند اقوام اسرائیلی ریاست کے ناجائز ظالمانہ قیام کو فوری مسترد کردیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پر اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لے، مسلم حکمراں اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہان قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے فی الفور مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں۔ اس موقع پر متحدہ علماء محاذ کے قائدین و کارکنان نے امریکی، اسرائیلی پرچم نذرآتش کئے اور امریکہ اسرائیل، بھارت مردہ باد قاتل قاتل امریکہ اسرائیل قاتل کے فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطینی و کشمیری مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر دور ہٹو اسرائیلیو فلسطین فلسطینیوں کا ہے، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، مردہ باد مردہ باد امریکہ اسرائیل مردہ باد، دہشت گرد دہشت گرد بھارت دہشت گرد کے علاوہ قدم بڑھاؤ فوجیو ہم تمہارے ساتھ ہیں درج تھا۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬