ترکی نے آسٹریا میں مساجد کی بندش پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے آسٹریا کی حکومت کے مذکورہ اقدامات کو اسلامو فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کررہی ہے۔
آسٹریا کی حکومت نے سات مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرُس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں غیرملکی مالی معاونت سے ’سیاسی اسلام‘ کی ترویج کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے عرب مذہبی گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو کہ ان مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔
حکومت نے درجنوں آئمہ کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
قدامت پسند سیباستان گزشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے