17 June 2018 - 17:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436299
فونت
پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کے خلاف مبینہ طور پر انبیاء کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 عامر لیاقت حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں قائم مسجد کے امام کی شکایت پر آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔جس پروگرام کے حوالے سے شکایت درج کروائی گئی ہے وہ 5 جون کو ٹی وی پروگرام ’سحری عامر‘ کے نام سے نشر ہوا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے (جان بوجھ کر مذہبی جذبات اُبھارنے کی کوشش کرنا) اور 295 سی (نبی سے متعلق توہین آمیز گفتگو کرنا) کے تحت درج کیا گیا۔

جب پولیس آفیسر سے سوال کیا گیا کہ پروگرام کراچی سے نشر ہوا تھا لیکن مقدمہ اسلام آباد میں کیوں درج کیا گیا؟ تو آفیسر نے بتایا کہ مذکورہ ٹی وی چینل کا صدر دفتر وفاقی دارالحکومت میں قائم ہے۔اس سے قبل مذکورہ پروگرام میں قابل اعتراض گفتگو کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عامر لیاقت پر 30 روز کی پابندی عائد کی تھی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین