31 December 2018 - 13:23
News ID: 439021
فونت
سال ۲۰۱۹ میں اسلامی مراکز اور مساجد کی توسیع پر کام شروع کیا جارہا ہے۔
کویت

رسا نیوز ایجنسی کی  الرای سے رپورٹ کے مطابق،  وزیر اوقاف کے مشیر فرید عمادی نے سال ۲۰۱۹ میں مساجد اور قرآنی مراکز کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔

تمام مساجد اور قرآنی مراکز میں خصوصی کیمروں کی تنصیب، ایمہ مساجد کی تربیت اور نظارت اور ان مراکز کو جدید ٹیکنالوجیز سے مزین کرنا پروگرام میں شامل ہے۔

انکا کہنا تھا: مساجد اور مراکز میں درست قرانی اہداف کا حصول، مساجد اور مراکز کو جدید اصولوں سے ہم آہنگ کرانا پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

عمادی کا مزید کہنا تھا: اس سال حفظ قرآن اور قرآنی تحقیقات سے اسلامی عربی کلچر کی تقریت پر بھی توجہ دی جائے گی۔

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف کے تحت سال ۲۰۱۶ سے سال ۲۰۲۱ تک ایک جامع منصوبہ بنایا گیا تھا اور اب تک اس کے ۸۶ فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬