26 January 2019 - 22:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439617
فونت
یورپ یونین نے سعودی عرب کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی مغربی ذرائع ابلاغ سے رپورٹ کے مطابق، یورپ یونین جمعہ کو اس نتیجے پر پہنچی کہ سعودی عرب نے دہشت گردوں کے لئے مالی مدد اور منی لانڈرنگ کے خلاف مہم میں کھلے طور پر کوتاہی سے کام لیا ہے اور وہ دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث ہے -

یورپی یونین نے ساتھ ہی یورپی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرے - یہ پہلی بار نہیں ہے جب سعودی عرب پر یہ الزام ثابت ہوا ہے کہ وہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے -

سعودی عرب نے ہمیشہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کی ہے - سعودی عرب نے شام سے لے کر عراق اور دیگر علاقوں میں داعشی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کی ہے - سعودی عرب جو دوہزار گیارہ سے شام کی قانونی حکومت کو گرانے اور علاقے میں طاقت کا توازن استقامتی محاذ کے حق میں جانے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں کی مدد وحمایت کو اپنے ایجنڈے میں شامل کررکھا ہے -

سعودی عرب نے وہابیت کے مرکز کے طور پر پچھلے چند برسوں کے دوران مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر خطوں میں دہشت گردی خاص طور پر تکفیری دہشت گردوں کی ہمہ جانبہ حمایت اور ان کو ہر طرح سے مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے - اب جبکہ یورپی ملکوں کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو انہوں نے کافی تاخیر سے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے - چنانچہ یورپی کمیشن نے جمعہ کی شام سعودی عرب کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جو دہشت گردوں کو مالی مدد کرتے ہیں اور منی لانڈرنگ کے میدان میں کوتاہی کام سے لیتے ہیں یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جیسے ملکوں کے اس طرح کے اقدامات یورپی یونین کی سلامتی کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں -

اس وقت یورپی یونین کی اس فہرست میں سولہ ملکوں کے نام جن پر دہشت گردوں کی حمایت ک الزام ہے اور سعودی عرب ان ملکوں میں سے ایک ہے جو ابھی اس فہرست میں شامل ہوا ہے -

یورپی کمیشن اور یونین کا یہ ابتدائی فیصلہ ہے جو آئندہ ہفتے پیر کو یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ملکوں کے سامنے توثیق کے لئے رکھا جائے گا - یورپی یونین کے اس فیصلے سے سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور ممکن ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوجائے - سعودی عرب علاقے میں مغربی ملکوں کا ایک اہم اتحادی ہے جو یورپ اور امریکا سے سب سے زیادہ ہتھیار خریدتا ہے اور ساتھ ہی وہ مغربی بلاک کو تیل برآمد کرنے والے اہم ملکوں میں شمار ہوتا ہے اسی لئے مغربی ملکوں نے کبھی بھی انسانی حقوق کی پامالی اور یمن کی جنگ میں عام شہریوں کا قتل کرنے کے تعلق سے سعودی حکومت کے اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا اور ہمیشہ مغرب نے سعودی اقدامات کو سرے سے نظر انداز کیا۔/۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬