12 February 2019 - 13:53
News ID: 439743
فونت
جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں انقلاب اسلامی کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پرشکوہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت حضرت آیت اللہ شیخ علی رضا اعرافی (امام جمعہ قم المقدسہ و رئیس حوزہ های علمیہ ایران ) و استاد آغا سید جواد نقوی نے کی۔

 ممتاز دینی درس گاہ جامعہ عروۃالوثقی لاہور میں انقلاب اسلامی کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پرشکوہ سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار کی صدارت حضرت آیت اللہ شیخ علی رضا اعرافی (امام جمعہ قم المقدسہ و رئیس حوزہ های علمیہ ایران ) و استاد آغا سید جواد نقوی نے کی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، حافظ ظفر اللہ شفیق سربراہ اسلامک سینٹر ایچ ای سن کالج لاہور، لعل مہدی خان سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، عارف حسین علی مرکزی سیکرٹری جنرل آئی ایس او سمیت دیگر رہنماوں اور علمائے کرام نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے دنیا پر ثمرات اور اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھاکہ انقلاب اپنے چالیس برس پورے کر چکا ہے جبکہ ابتدا میں اسلام و انقلاب دشمن قوتوں نے دعوے کئے تھے کہ یہ انقلاب ناکام ہوجائے گا، اس کیخلاف سازشیں کی گئیں، ایران پر صدام کی آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی، اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں مگر انقلاب پھلتا پھولتا رہا اور آج ایران ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔ / ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬