10 April 2019 - 23:16
News ID: 440140
فونت
یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رہورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کم از کم پندرہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم ک دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬