رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے مرکز محبان حضرت زهرا (سلام الله علیها) کے اراکین سے ملاقات میں کہا: قرآن کریم سے انسانی حیات کو نظم عطا کرنے والے قوانین کے طور پر پیش انا چاہئے کیوں کہ قرانی ایات دنیا و آخرت کی کی کامیابی اور سعادت کا سبب ہیں ۔
انہوں نے سوره الانعام کی 160 ویں ایت « مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَىٰ إِلَّا مِثْلَهَا وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ۔ ترجمہ : جو (اللہ کے پاس) ایک نیکی لے کر آئے گا اسے دس گنا (اجر) ملے گا اور جو برائی لے کر آئے گا اسے صرف اسی برائی جتنا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیاجائے گا » کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خدا کی رحمت و کرامت اس بات کا سبب بنتی ہے کہ خداوند متعال اپنے بندے کو گناهوں سے استغفار اور پیشمانی کے وقت بخش دیتا ہے اور اس کے اثار بھی مٹا دیتا ہے ۔
اس عراقی عالم دین نے تمام انسانوں کو اپنے اعمال و کردار پر توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: انسان کے چھوٹے چھوٹے اعمال خداوند متعال کے نزدیک محفوظ ہوجاتے ہیں جیسا کہ خداوند متعال نے سورہ زلزلة کی 7 ویں اور 8 ویں ایت : فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ۔ ترجمہ : پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا » میں ارشاد فرمایا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: قیامت کے دن انسان اپنی نیکیاں دیکھ کر خوش ہوگا جیسا کہ اپنی بد اعمالیاں دیکھ کر غمگین ہوگا لہذا انسان کو عاقل رہنا چاہئے اور ہر برے اعمال انجام نہیں دینا چاہئے ۔
آیت الله یعقوبی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ جوانی کے دوران کو غنیمت جانیں کہا: جوانی کے دوران ہی سے اپنے نفس کی تعمیر کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے ، اور اس راہ میں قران کریم و سیرت اهل بیت (علیهم السلام) سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ /۹۸۸/ ن