رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک سائنسداں اودگور شاہین کو سرطان کی ویکسین تیار کرنے، ایران کے علی خادم حسینی کو نینوبائیو جیل کی تیاری، ترکی کے عمران اینان کو زمین کے مدار کے قریب کی فضا میں امواج اور ذرات پر تحقیقات انجام دینے، ایران کے حسین بہاروند کو اسٹم سیل پر جدید تحقیقات پر جبکہ ایران ہی کے محمد عبدالوند کو سرطان کی تشخیص کا جدید طریقہ کار ایجاد کرنے پر اس سال المصطفی عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
المصطفی ایوارڈ یا اسلامی نوبل ایوارڈ کمیٹی نے ہفتے کو اپنے کام کا آغاز کیا تھا جس میں ایران اور غیر ملکی دانشور اور سائنسدان شریک ہیںقابل ذکر ہے کہ المصطفی کے نام سے اسلامی نوبل ایوارڈ ہر دوسال بعد عالم اسلام کے بہترین سائنسدانوں اور دانشوروں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اسلامی نوبل ایوارڈ کی تقریب پیر کی شام تہران میں منعقد ہوگی۔/۹۸۸/ن