28 December 2019 - 15:33
News ID: 441827
فونت
آیت الله فقیهی:
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان خود کو عجب و برتری سے دور رکھے کہا: خود کی برتری اور بزرگی کا تصور وہ خطرہ جو انسان کو نابود کردیتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله محسن فقیهی نے اپنے ھفتہ وار درس اخلاق میں امام خمینی رہ کی کتاب 40 حدیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام خمینی رہ اس کتاب میں بیان کرتے ہیں کہ عجب و احساس برتری انسان کی نابودی کا سبب ہے ۔

انہوں نے عجب اور خود پسندی کے جڑوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام خمینی رہ کے بیان کے مطابق، خود پسندی کی بنیاد، حب نفس ہے ، اس حوالہ سے کبھی انسان چھوٹے موٹے کام انجام دے کر یہ تصور کرتا ہے کہ اس نے بہت بڑا کام انجام دے دیا ہے اور اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ انسان اپنے برے عمل کو اچھا عمل تصور کرلیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان ھرگز اپنے چھوٹے کام کو بڑا نہ سمجھے کہا: کبھی انسان اپنے برے کاموں کو اچھے کام کے نام دیتا ہے ، غیبت کرنا، تہمت لگانا اور جھوٹ بولنا اپنے لئے اچھا عمل تصور کرتا ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: انسان ھرگز خود کو دوسرے سے برتر نہ جانے ، اپنے تمام اعمال اور امور خدا کی رضا کے لئے انجام دے ، حب نفس نہ رکھے کیوں کہ اگر اعمال فقط و فقط خدا کے لئے انجام دئے جائیں تو اس کی قمیت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔

آیت الله فقیهی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روایتوں کے مطابق متکبر اور خود پسند انسان کفر سے نزدیک ہیں کہا: کیوں کہ عظمت و برتری فقط و فقط خدا سے مخصوص ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬