31 December 2019 - 15:54
News ID: 441852
فونت
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پراسلامی تعاون تنظیم (OIC) میں کسی بھی طرح کی بات چیت یا قرارداد سے بھارت اور سعودی عرب کے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی ڈیلی پاکستان رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) میں کسی بھی طرح کی بات چیت یا قرارداد سے بھارت اور سعودی عرب کے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نئی دہلی کے مطابق او آئی سی کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے کسی اجلاس کی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی میں تبادلہ خیال سے سعودی عرب یا کسی دوسرے رکن ممالک کے ساتھ بھارت کے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انڈونیشیا میں مہاتیرمحمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جانے سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو روک دیا تھا۔

ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کو سعودی عرب کے کھولے وعدوں پر یقین نہیں رکھنا چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬