02 March 2020 - 16:44
News ID: 442217
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر:
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے میں امریکا، برطانیہ اور اس کے حواری عرب ممالک صہیونیت کے ساتھ مل کر سیاہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاہ حسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ھندوستان کی موجودہ حکومت وحشی دہشتگردوں کا ٹولہ ہونے کی صورت پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں کی توہین کرنا سنگین جرم اور انتہاپسندی کی واضح دلیل ہے، ھندوستان کشمیر میں انسانی قدروں کی توہین ہو رہی ہے، جبکہ اس پر عرب ممالک اور عالمی انسانی حقوق کے علمبردار کی بے حسی قابل مزمت ہے۔

شکیل شاہ حسینی نے ھندوستان میں ہونے والے انسانیت سوز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے میں امریکا، برطانیہ اور اس کے حواری عرب ممالک صہیونیت کے ساتھ مل کر سیاہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ھندوستان میں جاری قتل و غارت کو دیکھ کر ہر ایک با شعور انسان کا کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے، شیرخوار بچوں کی لاشیں دیکھ کر انسانیت کانپ اٹھتی ہے،یہ سب کچھ مسلمانوں کے درمیان پائی نااتفاقی اور اتحاد کے فقدان کا نتیجہ ہے۔

شکیل شاہ حسینی نے کہا کہ مسلمانانِ عالم آپسی اختلافات دور کرکے ایک پلیٹ فارم پر آکر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے متحد ہو جائیں اور دنیا بھر میں ہونے والے انسانیت سوز اور واقعات قتل و غارتگری فوری طور پر بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬