17 April 2020 - 18:39
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442527
فونت
سید عبدالرحیم موسوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔

خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ولایت کا سرباز قراردیا ہے کہا: ایرانی فوج نے یوم فوج کی مناسبت سے سرکاری پریڈ منسوخ کرکے عوامی خدمت کی پریڈ منعقد کی ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ ایرانی فوج ایرانی عوام ملک کی خدمت پر مامور ہے۔

انھوں نے ایرانی بری ، بحری اور فضائیہ کے اہلکار ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی علمبرداری کا تذکرہ کیا اور کہا: کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوج نے میڈيکل عملے کے ساتھ ملکر مختلف صوبوں میں موبائل اسپتال قائم کئے اور ماسک کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایرانی فوج آج اقتدار کے بام عروج پر پہنچ چکی ہے اور وہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں حاضر ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬