رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نا صرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بلکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، وہاں نسل کشی، ڈیوپوگرافی تبدیلی کی کوشش جینیوا کنونشن کے خلاف ہے۔