01 May 2020 - 22:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442623
فونت
ایران کی وزارت صحت نے ملک میں تقریبا پچانوے ہزار افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے اب تک چھیہتّر ہزار تین سو اٹھارہ افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعے کے روز پریس بریفنگ میں، ایران میں کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بارے میں اطلاع دی۔

انہوں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھے، افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد پچانوے ہزار چھے سو چھیالیس تک جا پہونچی ہے۔

انہوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ترسٹھ افراد کے موت سے ہمکنار ہونے کی خبر دی جس کے بعد ایران میں اب تک کورونا کے سبب جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد، چھے ہزار اکیانوے ہو چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد اب تک تینتیس لاکھ، بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے دس لاکھ سے زائد مریض، صحتیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں