30 May 2020 - 16:08
News ID: 442845
فونت
ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 8 شوال وہ تاریک دن ہے کہ جس دن آل سعود نے اپنے اجداد کی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امہات المومنین، اہلیبیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کی قبور کو شہید کر دیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آل سعود کے اہلیبیت پر مظالم کے خلاف ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا ۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں اور مظاہروں کے ذریعے آل سعود کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کی جائے گی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان کے چوک گھنٹہ سے فوارہ چوک تک نکالی جائے گی، اس سال کرونا کے خطرات کے باعث خواتین اور بچوں کی شرکت نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ 8 شوال وہ تاریک دن ہے کہ جس دن آل سعود نے اپنے اجداد کی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امہات المومنین، اہلیبیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کی قبور کو شہید کر دیا، لیکن افسوس آج کا مسلمان مصلحت کا شکار ہوگیا ہے، جناب سیدہ کی قبر کی توہین کی گئی، لیکن کلمہ گو آج بھی خاموش ہے۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں یہ سیاہ دن تھا، جس دن رسول اللہ کے ٹکڑے کی قبر کو مسمار کیا گیا، ان شاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی ماتمی ریلیاں نکالی جائیں گی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬