اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ مولانا احسان اللہ رجائی قومی و ملی درد رکھنے والی متحرک اور نڈر شخصیت تھے۔ ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انتہائی فعال مذہبی شخصیت، مبلغ دین، ایم ڈبلیو ایم ضلع خیرپور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حیدری مسجد رانی پور کے پیش نماز مولانا احسان اللہ رجائی کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا احسان اللہ رجائی قومی و ملی درد رکھنے والی متحرک اور نڈر شخصیت تھے۔ ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدا مرحوم کو جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائے۔
علامہ راجہ ناصر عباس اور ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے مرحوم کی مغفرت سمیت اہل خانہ، جملہ پسماندگان اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ /۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے