05 June 2020 - 16:03
News ID: 442886
فونت
حریت کانفرنس کشمیر کے اعلی رہنما نے امام خمینی کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا: حضرت امام امام خمینی نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی اور عملی تصویر پیش کی۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حریت کانفرنس کشمیر ھندوستان کے اعلی رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے امام خمینی کے سانحہ  ارتحال کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے حضرت امام خمینی کی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امام خمینی کو قرآنی اور اسلامی تعلیمات کا مجسم نمونہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امام خمینی نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی اور عملی تصویر پیش کی

انہوں نے فرمایا: امام خمینی رہ نے اسلام  کے سیاسی نظام کو متعارف کروایا اور اس اندازِ فکر  پر کاری ضرب لگائی جس کی رو سے سیاست اور دین کو ایک دوسرے سے جدا تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے بالکل متضاد قراردیا جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین الموسوی الصفوی نے تاکید کی: جہاں تک امام خمینی کی غیر معمولی اور منفرد شخصیت کا  تعلق ہے اس کے بارے میں لب کشائی بہت مشکل اور سخت مرحلہ ہے چونکہ امام کی شخصیت ایک جامع اور ہمہ پہلو شخصیت ہے ، آپ کے علمی اور عرفانی ، سیاسی اور اخلاقی  مقام  پر اب تک بہت کچھ لکھا اور کہا جاچکا ہے لیکن امام خمینی کا مقام اس قدر بلند ہے کہ آپ کی علمی اور عرفانی شخصیت کا مکمل احاطہ بہت مشکل ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نسل نو کو امام کی شخصیت سے روشناس کرانے کے لئے آپ کی وفات حسرت آیات کی برسی کے موقع پر ہربرس مختلف پروگرام منعقد کرتے ائے ہیں کہا: اس سلسلہ کا مرکزی پروگرام جو سیمینار کی شکل میں ہربرس با قاعدگی  سے منعقد ہوتا رہا ہے قابل ذکر ہے، یہ پروگرام کشمیر یونیورسٹی کے کنونشن ہال ، سنتور ہوٹل اور دیگر مقامات پر منعقد ہوتا رہا ہے جس میں کشمیر اور بیرون کشمیر کی ممتازشخصیات شرکت کرتی رہی ہیں جن میں  نمائندہ ولی فقیہ مسلسل شرکت فرماتے رہے ہیں ، ان کے علاوہ ایران کے دیگر مہمان بھی شریک ہوتے رہے ہیں، گزشتہ برس یہ کانفرنس سرینگر کے مشہور ومعروف ہوٹل سنتور میں منعقد ہوا جو دو روزپر محیط تھا، پہلے دن مقررین اور مہمان حضرات نے اپنی تقاریر کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا، گزشتہ برس ایران سے  چھ افراد پر مشتل وفد اس پروگرام کی رونق تھا جس میں اسلامی مذاہب یونیورسٹی کے وائس چانسلر آیۃ اللہ مختاری، اسلامک اسٹراٹیجیک سینٹر قم کے ڈاکٹر راہدار، آستان قدس رضوی  اور فردوسی یونیورسٹی مشہد کے نمائندہ بھی شامل تھے ۔/۹۸۸/ن

منبع: مھر نیوز

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬