10 June 2020 - 14:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442915
فونت
علامہ راجہ ناصر عباس:
سر زمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے امریکا کے حالیہ حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا؛ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،امریکہ کی رعونت اس کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ دماغ کی بجائے جذبات سے فیصلے کر کے عالمی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا۔طاغوتی و استکباری نظام کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں اور بہت جلد یہ نظام زمین بوس ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعدجارج فلائیڈ کی ہلاکت سے نسلی بنیادوں پر شروع ہونے والے فسادات امریکہ کی تباہی کا آغاز ہیں۔امریکی عوام حکومت کے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔اپنے عوام کو کنٹرول کرنے میں بے بسی کا شکار امریکہ اب دنیا سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی تنزلی کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت رہی ہے۔مسلمان ممالک جس ملک کو آج تک سُپرپاور سمجھتے رہے ہیں وہاں کے عوام نے اپنی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز مظاہرے اور جلاو گھیراؤ کر کے امریکی طاقت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ افغانستان ،عراق اور شام سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانون کے خون سے ہاتھ رنگنے والا ملک مکافات عمل کا شکارہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید کا بدلہ امریکہ سے لے کر رہے گی۔امریکہ کی رعونت اس کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔ یہود و نصاریٰ سے دوری اختیار کرکے امت مسلمہ دنیا و آخرت میں فتح یاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کے بلاک سے علحیدگی ہی عالم اسلام کی سالمیت و بقا کی ضمانت ہے۔جو ممالک امریکہ کے دامن سے لپٹے رہیں گے ذلت و بربادی ان کا مقدر رہے گی۔

دوسری جانب انہوں نے تعزیتی پیغام میں فلسطینی مجاہد رہنما رمضان عبداللہ کی رحلت پر تعزیت پیش کیا اور کہا: فلسطین کی مقاومتی تنظیم ’’جہاد اسلامی‘‘ کے سابق جنرل سیکرٹری عظیم مجاہد جناب ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،ان کی وفات سے ہم ایک عظیم مجاہدومفکرمقاومت سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وملت پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینی ملت، مرحوم کے اہل خانہ وپسماندگان اور حرکۃجہاد اسلامی کے تمام اراکین و مجاہدین کو فرداً فرداً تعزیت وتسلیت عرض کرتا ہوں،اس موقع پر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ ہم فلسطین کی آزادی کی راہ پر ہمیشہ آپ کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے۔آخر میں خداوند متعال سے اس عظیم مجاہد ومفکر کے لیے رحمت ِ واسعہ اور ان کے رفقاء و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتاہوں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں