27 June 2020 - 14:44
News ID: 443020
فونت
ایس یو سی کے سربراہ نے اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سید منور حسن کے صاحب زادے سے اظہار تعزیت کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سید منور حسن کا ملکی سیاست میں اہم کردار رہا ہے، سید منور حسن بااخلاق شخصیت تھے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سید منور حسن کے صاحب زادے سے اظہار تعزیت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سید منور حسن کا ملکی سیاست میں اہم کردار رہا ہے، سید منور حسن بااخلاق شخصیت تھے۔

سید منور حسن کے خانوادے، لواحقین، امیر جماعت اسلامی سمیت تمام احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن آج مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬