08 July 2020 - 12:47
News ID: 443111
فونت
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر نے کہا: نظام ولایت فقیہ مکتب اہلبیت کا فخر اور باقی مکاتب فکر سے امتیازی وصف ہے، پوری قوم علماء کا احترام کرتی ہے، لیکن کچھ عناصر جن میں سے لاہور سے ایک شخص قوم میں خلفشار پیدا کرکے مراجع اور علماء کی توہین کا باعث بن رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی اشد ضرورت ہے، قرآن مجید کا حکم ہے کہ مسلمان امت واحدہ ہیں، تو وحدت کو عملی طور پر اختیار کرنا فرض ہے، وحدت امت، دہشتگردی اور فرقہ واریت کا بہترین علاج ہے، قومی وحدت میں ہی عوام اور پاکستان کی بقا ہے، انتشار کسی بھی قوم اور ملک کے مفاد میں نہیں رہا، سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی سے مسلمانوں کے دل آزاری ہوئی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں گستاخوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں پہلے بھی ایسے مذموم عناصر کے ارادے ناکام بنائے تھے اور آئندہ بھی کسی کو اتحاد امت میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہلبیت اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کرنیوالوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیئے، ایسے عناصر قوم میں انتشار کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراء کی شان میں گستاخی کرنے کی کسی کو جرات نہیں ہوسکتی تھی مگر کچھ عناصر ہیں، جو امن و امان کو تباہ کرنے کیلئے ایسے جاہلوں کو استعمال کر رہے ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قومی قیادت ایسے لوگوں کو مسترد کرچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سبطین سبزواری نے شیعہ علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام قومی مرکز لاہور میں عظمت فاطمة الزہرا ؑاتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا امجد علی عابدی، مولانا حافظ کاظم رضا، مفتی عاشق حسین بخاری، مولانا عاصم مخدوم، قاسم علی قاسمی، شوکت علی اعوان، جعفر علی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نظام مرجعیت اور ولایت فقیہ مکتب اہلبیت کا فخر اور باقی مکاتب فکر سے امتیازی وصف ہے، پوری قوم علماء کا احترام کرتی ہے، لیکن کچھ عناصر جن میں سے لاہور سے ایک شخص قوم میں خلفشار پیدا کرکے مراجع اور علماء کی توہین کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مراجع صرف کسی ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے لے کر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی تک تمام مراجع قابل احترام ہیں، چاہے وہ نجف، کربلا، مشہد مقدس، قم، کاظمین، یا کسی اور جگہ موجود ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنماء نے کہا کہ ہم جاہلوں کی سامنے تو کھڑے ہی ہیں اور ان کی طرف سے علماء کی توہین کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ یہ استعماری ایجنٹ ایم آئی 6 کے ایجنڈے کے تحت قوم میں تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن اپنے آپ کو علامة الدہر اور عقل کل سمجھنے والے کی طرف سے ولایت فقیہ کا نعرہ لگا کر قوم میں انتشار و خلفشار پیدا کرنے کا ٹوپی ڈرامہ بھی ناکام بنائیں گے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی 1988ء سے کروڑوں شیعیان حیدر کرار کے دلوں کی دھڑکن ہیں، جنہوں نے ناصبی تکفیریوں کا مقابلہ نہ صرف اقتدار کے ایوانوں اور عدالتوں میں کیا بلکہ میدانوں میں بھی ملی دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص سوشل میڈیا پر اشارے کنائے میں قائد محبوب کی توہین کی کوشش کر رہا ہے، یہ بھی پہلے شرپسندوں کی طرح ناکام ہوگا، جنہیں بڑا زعم تھا کہ وہ قومی قیادت کو ناکام بنا دیں گے، مگر ملت جعفریہ نے ان کی ڈگڈگی کو ایسا ڈبویا کہ اب یتیمی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، ان شاء اللہ نیا شعبدہ باز بھی ناکام و نامراد ہوگا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬