10 July 2020 - 17:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443129
فونت
قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی آر آئی بی کی آج جمعہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نےغرب اردن کے شمالی علاقے کفل حارس میں فائرنگ کر کے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو جو اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا شہید کردیا۔

قدس شہر اور غرب اردن کے حالات غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے منصوبے کے بعد خراب ہوئے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یکم جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور مختلف ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کے بعد وہ اپنے اس جارحانہ منصوبے پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں