10 July 2020 - 17:02
News ID: 443126
فونت
اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈ کوارٹرمیں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں سلامتی کونسل کی انسانی حقوق سے متعلق اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں میں اس کیس کی پیروی کو ایران کا قانونی حق قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایران کے سفیر اور مستقل مندوب اسماعیل بقایی ہامانہ نے کل رات المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 44 ویں نشست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں کسی بھی ملک نے امریکہ کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی دہشتگردانہ کارروائی کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے وقت سے ہی یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسانی حقوق کی کونسل نے کل جنیوا میں اپنے 44 ویں اجلاس میں بعض ملکوں کی غیر قانونی اقدامات اور امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی مذمت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت ان کے 8 ساتھی شہید ہوگئے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬