13 July 2020 - 12:14
News ID: 443164
فونت
پاکستان کی سیاسی شخصیتیں؛
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ کشمیری ہندوتوا حکومت کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے 13 جولائی یوم شھداء کشمیر کی مناسبت سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پر پیش کرنے کے لیے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ھندوستان نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے، شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباؤ اجداد تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ کشمیری ہندوتوا حکومت کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں۔

شہدائے 13 جولائی 1931ء آج کی تحریک آزادی کشمیر کے آباؤ اجداد تھے

22 کشمیری مسلمانوں نے جان دیکر اذان مکمل کرکے پیغام دیا کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی

دوسری جانب قائد حزب اختلاف و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ثابت کیا قرآن، اسلام کی حرمت انہیں جان سے پیاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا پیغام ہے، انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، شہدائے کشمیر کی پکار بھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر میں 5اگست 2019ء سے نئی شدت آئی جو انتہائی قابل مذمت ہے، کشمیری عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے سوال کررہے ہیں کہ انصاف کب ملےگا؟

شہدائے 13 جولائی 1931ء آج کی تحریک آزادی کشمیر کے آباؤ اجداد تھے

راجہ فاروق: ہندوستان کشمیریوں کا تشخص مٹانا چاہتا ہے

آزادکشمیر راجہ فاروق نے یوم شہدائے کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ 13جولائی 1931ء کو کشمیری ظلم اور آمریت کے خلاف کھڑے ہوئے تھے، اس دن کو کشمیریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

راجہ فاروق خان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے مقدس لہو سے کشمیر کی تاریخ بدلی، کشمیریوں کی ثابت قدمی کی وجہ سے ہندوستان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کشمیر کے مقدس لہو کے صدقے تحریک آزادی اپنی منزل مقصود تک پہنچے گی، ہندوستان کشمیریوں کا تشخص مٹانا اور حق آزادی ختم کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ برس 5 اگست سے کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬