19 July 2020 - 23:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443222
فونت
غاصب صیہونی فوجیوں نے قدس شریف کے گورنر کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے رہائشی متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے شہر قدس کے علاقے سلوان کے اندر واقع قدس شریف کے فلسطینی گورنر "عدنان غیث" کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

عرب ای مجلے عربی21 کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے قدس شریف کے گورنر کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے رہائشی متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اس کارروائی کے دوران فلسطینی جوانوں کے ساتھ غاصب صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں 3 فلسطینی نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس مجلے نے لکھا ہے کہ فلسطینی شہر نابلس کے مشرق میں واقع "بلاطہ مہاجر کیمپ" میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس میں صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی اور صوتی بم چلائے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬