رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے نجف اشرف میں رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اپنے ایک تقریر میں بیروت حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگ لبنان کے عوام سے ہمدردی و یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور کیا بہتر ہوا کہ عراق کی نیک عوام نے لبنان کے زخمیوں کی مدد کے لئے فوری طور پر امدار جہاز کے ذریعہ ارسال کیا ۔
انہوں نے بیان کیا : اس حادثہ میں ملوس افراد کو چھپایا نہ جائے ۔ یہ اقدام ایسے حالات میں رونما ہوا ہ ےکہ گذشتہ سال بنیامین نیتن یاہو اس پورٹ کے سلسلہ میں صحبت کی تھی اور اس زمانہ سے ابھی تک اس حادثہ کو انجام دینے کے سلسلہ میں منصوبہ بندی کی گی ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ لبنان دھماکے میں صیہونی حکومت متہم ہے وضاحت کی : دشمن اس طرح کے اقدام کے ذریعہ عوام کو پہلے سے لکھے گئے صدی معاملہ کے مقابلہ سر تسلیم خم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن خداوند کریم کے لطف و کرم سے ایسا نہیں ہونے والا اور ہم لوگ صبر کے ساتھ ثابت قدم رہے نگے ۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراق میں جلد الکشن ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ہم لوگ الکشن ہونے کے موافق ہیں کیوں کہ دوسرا آپشن ہمارے پاس نہیں ہے اور یہ الکشن ہماری بنیادی قانون کے مطابق ہے ۔ اور حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کو اپنی تقدیر معین کرنے میں شرکت کے لئے مقدمات تیار کرنے کا اقدام کرے ۔