29 August 2013 - 14:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5854
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سعودیہ کے ایک وھابی مفتی نے شامی دہشتگردوں کو محارم، من جملہ سگی بہنوں سے «جھاد النکاح» کی اجازت دی ۔
وھابي مفتي ناصر العمر

 

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے وھابی مفتی ناصر العمر نے « وصال » سٹلائیٹ ٹی وی چائنل پر تقریر کرتے ہوئے شام میں موجود دھشت گردوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نا محرم خواتین ان کی دسترس میں نہ ہوں تو محارم، من جملہ اپنی سگی بہنوں سے جھاد النکاح کرسکتے ہیں ۔


اس وھابی مُلّا نے فتوئے جھاد النکاح کے خلاف ہوئے شدید اعتراضات کے سلسلہ میں کہا: بعض افراد شام میں موجود مجاہدین (مسلح افراد) کے سلسلہ میں دیئے گئے فتووں کے بارے میں تو تنقید کرتے ہیں مگر مرد و عورت ، بوڑھے اور بچوں کے قتل عام پر کوئی اعتراض نہیں کرتے ۔


نیز انہوں نے ایران اور شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح افراد کی قدردانی کرتے ہوئے اسے کفر و ظلم سے مقابلہ جانا ۔


سعودیہ کے اس وہابی مفتی نے اپنی تقریر کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے شام میں کیمیائی اسلحہ کے ذریعہ ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کا الزام شامی حکومت اور ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا : یہ دو ممالک ہلال شیعی تشکیل دینے میں مصروف ہیں اور انہیں پسند نہیں کہ سنی اس خطے کی سرنوشت کے سلسلہ میں کوئی کردار ادا کر سکیں ۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وہابی مفتی عجیب و غریب اور اسلامی بنیادوں کے خلاف فتوے دیتے رہے ہیں، من جملہ شیعہ خواتین کو گرفتار کرکے انہیں نام نہاد مجاہدین میں تقسیم کرنے کا فتویٰ انہیں عجیب و غریب فتووں میں سے شمار کیا جاسکتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬