رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق ، متحدہ شام مخالف مسلح گروہ کے ترجمان "عبدالقادر صالح" نے تباہ کن امریکن اسلحہ دھشتگردوں کے حوالہ کئے جانے سے با خبر کیا ۔
انہوں ںے مزید کہا: واشنگٹن نے یہ قدم اعلی فوجی کونسل کی تجویزوں سے اطمینان کے بعد اٹھایا ہے۔
متحدہ شام مخالف مسلح گروہ کے ترجمان نے یاد دہانی کی: فوجی کمانڈرس، شام پر ممکنہ امریکی حملہ میں مشارکت کرنے والے ممالک سے رابطہ قائم کرنے میں مصروف ہیں ۔
امریکی صدر جمھوریہ بارک اوباما نے کل صبح، شام پر حملہ کے حوالہ سے گانگریس میں ہونے والی ووٹنگ کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
شام پر حملہ کے سلسلہ میں امریکا اس حال میں عالمی برادری کو راضی کرنے میں مصروف کہ شامی عوام پر کیمیائی حملہ کے سلسلہ سے ابھی تک اقوام متحدہ کے ناظرین کی رپورٹ نہیں آسکی ہے ، جبکہ شام مخالف دھشت گردوں کے ہاتھوں شامی عوام پر کیمیائی کے اسلحہ استعمال کئے جانے کی خبریں منتشر ہوچکی ہیں ، اور بشار اسد حکومت کی درخواست پر اقوام متحدہ کے ناظرین نے حقائق سے پردہ برداری کی غرض سے دمشق کا دورہ کیا تھا ۔