رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران پابندیوں یا دھمکیوں سے مرعوب ہو کر سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔
حسن روحانی نے جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کو ایرانیوں کے مسلمہ حقوق بتاتے ہوئے کہا: یہ دونوں ہی ہمارے لئے ''ریڈ لائن'' کا درجہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے والے ملک بھی ان پابندیوں سے متاثر ہوئے ہیں کہا: اس کا برا اثر صرف ایران پر ہی نہیں پڑا بلکہ پورا دنیا اس سے متاثر ہوئی ہے اور انہیں اس سے نقصان پہونچا ہے ۔
ایران صدر جمھوریہ نے یہ کہتے ہوئے کہ تہران نے جنیوا میں گذشتہ تین دنوں سے جوہری معاملے پر جاری مذاکرات میں منطق اور ذہانت سے حصہ لیا ہے کہا: ایران یورینیم افزودگی سمیت اپنے جوہری حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا کیوں کہ جوہری معاملہ ایرانی قوم کے حقوق اور ہمارے قومی مفادات کی ریڈ لائن شمار کی جاتی ہے ۔