10 March 2014 - 16:32
News ID: 6515
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کی جانے ، صوبائی حکومت و رفاحی تنظیموں کو اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام عارف واحدي


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے سندھ کے علاقہ تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حکومت سندھ ہر ممکن اقدام اٹھائے نیز رفاحی و سماجی تنظیمیں بھی کارخیر میں خدمات کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ  غذائی قلت کے باعث معصوم جانو ں کا ضیاع اور مختلف عارضوں میں مبتلا ہونا باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے کہا: اس سلسلے میں حکومت سندھ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہرممکن اقدام اٹھانا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔


حجت الاسلام واحدی نے اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ مجرمانہ غفلت برتنے والوں کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے کیونکہ مہذب معاشروں میں اس طرح کے واقعات کا جنم لینا لمحہ فکریہ ہے کہا: خصوصا اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست میں ایسے واقعات کا رونما ہونا تشویش سے کم نہیں ہے۔


انہوں نے صوبائی حکومت، تمام متعلقہ اداروں اور رفاحی، سماجی تنظیموں سے مطالبہ کیا: وہ فی الفور اپنی امدادی سرگرمیاں شروع کریں تاکہ اس خطے سے غربت و افلاس کا خاتمہ کیا جاسکے اور قوم کے معماروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬