‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2014 - 17:31
News ID: 6744
فونت
حجت الاسلام امتیاز کاظمی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین لاہور کے جنرل سکریٹری نے برسر اقتدار پارٹی کی فعالیتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا: نا اہل حکمراں مسند اقتدار چھوڑ دیں ۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین لاہور کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام امتیاز کاظمی نے آج 11  مئی کو لاہور میں ہونے والے احتجاج کے کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برسر اقتدار پارٹی کی فعالیتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خلیجی ممالک کی دہشتگردانہ خارجہ پالیسی کی بے جا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے کہا: 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران انجینئرڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے ۔


حجت الاسلام کاظمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ حکومت انتظامی امور کے ہر پہلو سے ناکام ہے، موجودہ حکمرانوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے کہا: ستم بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کے حل کی واحد اُمید پاک / ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباوُ میں آ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔


سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں پر عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں کہا: ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت چکا ہے، خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالیسی کی بے جا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہیں جبکہ ریاستی کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا، اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے اور لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیاسی رشوت کا بازار گرم ہے کہا : ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، جو عوام کی ناگفتہ بہ حالت کی عکاس ہے۔ ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتا ۔


مجلس وحدت مسلمین لاہور کے جنرل سکریٹری نے یہ بتاتے ہوئے کہ حکمرانوں نے ایک سال میں سوائے دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں دیا، ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، جو مظاہرے اور دھرنے کے سوا کوئی اور زبان سمجھتے ہی نہیں کہا: عوام کو اپنا حق لینے کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حکمران نااہل ہیں، انہیں فوری طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬