‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2014 - 00:49
News ID: 6888
فونت
ڈاکٹر روحانی:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہوریہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایران خطے میں امن و صلح کا خواہاں ہے کہا: ایران شدت پسندی اور دھشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں امام زمانہ حضرت مہدی(عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں تقریر کے دوران اعتدال اور میانہ روی کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے کہا : اعتدال ایک طریقہ اور فکر ہے اور پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت اور ان کی پوری حیات اعتدال کی مظہر تھی ۔

 

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے عوام نے گذشتہ سال کے انتخابات میں اعتدال اور میانہ روی کے راستے کا انتخاب کیا جو ناقابل بازگشت راستہ ہے کہا: اگر آج حکومت ایران، دنیا میں طاقتور ملک کی حیثت سے ترقی کی سمت گامزن ہے تو اس کی وجہ سب جانتے ہیں کہ یہ حکومت ملت ایران کی مرضی سے برسر اقتدار آئی ہے ۔


ڈاکٹر روحانی نے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام یکطرفہ پابندیوں کو بہت جلد ختم کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا :  اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و صلح کا خواہاں ہے ۔


انہوں ںے علاقے اور دنیا کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :عراق اور شام میں انتہا پسند گروہ اسلام کے نام پر جنگ اور قتل عام کررہے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام(ص) پیغمبر عدل و رحمت تھے ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے علاقے اور دنیا میں ہر قسم کے تشدد اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا میں تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کررہا ہے ۔


انہوں نے علاقے کے ملکوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : نفاق اور رخنہ اندازی علاقے کے ملکوں کے نقصان اور دشمنوں کے فائدے میں ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬