رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ فارس میں ولی فقیہ نمائندہ اور شیراز کے امام جمعہ آیت الله اسد الله ایمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں سیکڑوں نمازیوں سے خطاب میں اربعین امام حسین(ع) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اربعین، مقصد امام حسین(ع) کے بیان اور اس کی یاد آوری کا بہترین موقع ہے ۔
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی انسانی حقوق کہ جسے سن 1948 میں یورپین ممالک نے دنیا پر مصیتوں کے پہاڑ توڑنے کے بعد عالمی انسانی حقوق کا نام دیا کہا: اس معاہدہ کو کئے ہوئے 60 سال سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، اس معاہدہ پر دستخط کرنے والکے بغور دیکھیں کہ انہوں نے اس 60 سال کی مدت میں کیا کیا ، افریقا پر کتنی مصیبت ڈھائی اورکس قدر مشرقی ایشیا کو مختلف قسم کی مصیتوں سے روبرو کیا ، یہ ہے امریکی اور یورپین انسانی حقوق کا نتیجہ ۔
آیت الله ایمانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں قوم پرستی اور مسلکی پرستی فریادی ہے کہا: عراق اور افغانستان اور دیگر ممالک میں کس طرح یہ لوگ عوام کے ساتھ پیش آتے ہیں ، آج امریکی غلام، بحرین کے مردم و زن سے کس طرح پیش آرہے ہیں ، آج بچوں کا قاتل اسرائیل، کس طرح انسانی حقوق کا دفاع کر رہا ہے اور امریکا کس طرح اس کی حمایت میں مشغول ہے ، اسرائیل نے غزہ پر حالیہ حملہ میں 550 سے بھی زیادہ بچوں کو ان کے خون میں نہلا دیا ، کیا یہی ہی مغربی انسانی حقوق ، مغربی انسانی حقوق یعنی دوسروں کے حقوق کی لوٹ مار و غارت گری ۔