رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ نماز کے خطبہ میں جو سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی، جمعیت وفاق ملی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی آزادی کا مطالبہ کیا ۔
آیت اللہ خاتمی نے ملت بحرین کے پرامن انقلاب اور جمعیت وفاق ملی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آل خلیفہ سے ملت بحرین کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا: بحرینی عوام پرامن احتجاج کررہے ہیں جبکہ آل خلیفہ ان کے خلاف وحشیانہ ترین اقدامات کررہی ہے۔
انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت سیکڑوں افراد آل خلیفہ کی جیلوں میں ہیں تاکید کی : ملت بحرین کامیاب ہوکر رہے گی اور آل خلیفہ کی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
تہران کے امام جمعہ نے پیرس میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا : اسلام بے گناہ افراد کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا خواہ وہ پیرس، شام، عراق یمن اور پاکستان اور افغانستان ہی میں کیوں نہ ہو۔
انہوں نے ان ملکوں میں بے گناہ افراد کے قتل عام کے ذمہ داروں کے حوالہ سے یہ سوال کرتے ہوئے کہا: کون دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے بلاشک امریکہ اور برطانیہ کا پیسہ ان ملکوں میں قتل عام کا سبب ہے کیوں کہ یہ دہشتگردوں کو مغربی ملکوں، خاص طور سے امریکہ کے کے تربیت یافتہ ہیں۔
آیت اللہ خاتمی نے نودی تیرہ سو اٹھاسی مطابق دسمبر دوہزآر نو میں عوام کے عظیم مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عوام کی بصیرت، دشمن شناسی اور ولایت کی پیروی کرتے ہوئے بروقت میدان میں آنا اس بات کا سبب بنا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور برطانیہ کے حمایت یافتہ فتنہ انگیز حلقوں کو شکست ہوجائے اور وہ اپنے اھداف میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔