‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2015 - 16:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7893
فونت
آیت ‌الله صافی کی ہیمبرگ اور ڈنمارک کے ائمہ جماعت سے ملاقات کی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله صافی گلپائگانی نے کہا: آج دشمن کی جانب سے اسلام سے اظھار دشمنی کرنے کی بنیاد یہ ہے کہ دین اسلام ان کی غیر انسانی اور استکباری حرکتوں کا مخالف ہے ، ہمارے لحاظ سے مسلمان آزاد و مستقل رہنا چاہتے ہیں ۔
حضرت آيت الله صافي گلپائگاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله لطف ‌الله صافی گلپائگانی نے ہیمبرگ اور ڈنمارک کے ائمہ جماعت حجج ‌الاسلام رمضانی و خادمی سے ملاقات میں ان کی فعالتیوں کو سراہتے ہوئے کہا: موجودہ حساس حالات میں ضروری ہے کہ مبلغین اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں اور اسلام و قران کے پیغام کو ساری دنیا تک پہونچائیں ۔


انہوں نے مزید کہا: قران کا پیغام صلح و دوستی و رحمت کا پیغام ہے، دنیا کے لوگ آگاہ رہیں کہ سچا اسلام تشدد و دھشت گردی اور ظلم و جور سے عاری ہے ، یہ وہی خالص اسلام اور اهل بیت علیهم السلام و شیعوں کا اسلام ہے ۔


حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے تاکید کی: آج دشمن کی جانب سے اسلام سے اظھار دشمنی کرنے کی بنیاد یہ ہے کہ دین اسلام ان کی غیر انسانی اور استکباری حرکتوں کا مخالف ہے ، ہمارے لحاظ سے مسلمان آزاد و مستقل رہنا چاہتے ہیں ۔


واضح رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ہیمبرگ اور ڈنمارک کے مسلمانوں کے حالات سے آپ کو آگاہ کیا گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬