‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2016 - 15:06
News ID: 8957
فونت
آیت ‎الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‎ الله جوادی آملی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نفس کبھی برائیوں کو حَسِین پیش کرتا ہے کہا: شیطان نفس میں داخل ہوکر برائیوں کو اچھا پیش کرتا اور اس کے تمام نقصانات کو پوشیدہ کردیتا ہے ۔
آيت ‎الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت‎ الله جوادی آملی نے اپنے تفسیر کے درس میں جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں سیکڑوں علماء و افاضل کی شرکت میں منعقد ہوا، سوره مبارکہ زخرف کی تفسیر کی اور کہا: خداوند متعال نے اس سورہ کی 57 ویں آیت میں ارشاد فرمایا کہ جب حضرت عیسی(ع) کی داستان کو نمونے کے طورپر ذکر کیا گیا تو امت پیغمبر(ص) اس سے منصرف ہوگئی اور کہنے لگی کہ آپ نے مسیح کے حالات کا تذکرہ کیا کہ اس کا کیا مقصد ہے ، اور کہتے ہیں کہ ہمارے خدا بہتر ہیں کیوں کہ عیسی(ع) مسیحیوں کے خدا ہیں ۔ 


انہوں نے مزید کہا: وہ اس جدل کو انجام دے رہے ہیں کہ ، کوئی بھی خدا نہیں ہے ، نہ فرشتے نہ مسیح ، یہ سب دشمنی میں کوشاں ہیں، یہ الھی اور توحیدی افکار کے مخالف ہیں ، کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ حضرت مسیح(ع) کا مبارک وجود خدا ہے، آپ کہئے کہ ہمارا معبود حضرت مسیح(ع) کے معبود ہونے سے بہتر ہے ۔ 


مفسر عصر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آیه 59 حضرت مسیح(ع) کے سلسلے میں بیان کرتی ہے کہا: آپ نے کوئی ستم اور زیادتی نہیں کی ، نہ وہ خدا کے بیٹے ہیں ، نہ خدا ہیں اور نہ ثالث ثلاثہ ، بلکہ وہ فقط خدا کے بندے ہیں ، خداوند متعال پیغمبر کے سلسلے میں فرماتا ہے کہ وہ بندے کے سوا کچھ بھی نہیں اور یہ وہ خصوصیت ہے جو تمام بندگان کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬