رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی آج صبح اپنے درس خارج فقہ جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، کے آغاز پر کہا: علماء اور حوزات علمیہ ، اسلام اور نظام اسلامی پر ہونے والے دشمن کے حملے کا منھ توڑ جواب دیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ عصر حاضر میں علماء کی ذمہ داریاں سنگین ہیں کہا: حوزات علمیہ کی ذمہ داریاں دن بہ دن سنگین تر ہوتی جارہی ہیں ، دشمن کی سرگرمیاں اور فعالیتیں جس قدر بھی زیادہ ہوں گی حوزات علمیہ کی ذمہ داری بھی اسی مقدار میں بڑھ جائے گی ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ماضی میں اسلام اور شیعہ مذھب لوگوں کی زندگی سے باہر ہونے کے ناطے دشمن کا اس سے کوئی تعلق نہ تھا مگر آج یہ دین اور مذھب حکومت کا حصہ بن چکا ہے لھذا مخالفین نظام دین کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔
انہوں نے بیان کیا: مذکورہ باتوں کی بنیاد پرعصر حاضر میں علماء اور حوزات علمیہ کی ذمہ داریاں سنگین ہوجاتی ہیں کہ وہ نظام اسلامی اور مذھب کو دشمن کے حملے سے محفوظ رکھیں ۔