27 June 2020 - 14:59
News ID: 443022
فونت
آیت الله مدرسی:
مرجع تقلید عراق نے کورونا سے مقابلے میں عوام کو حکومت عراق کا ساتھ دینے اور کورونا کے صحت یافتہ افراد کو شکرانہ کے طور پر بلڈ پلازما وڈونیشن کی دعوت دی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے کورونا سے مقابلے میں عوام کو حکومت عراق کا ساتھ دینے اور کورونا کے صحت یافتہ افراد کو شکرانہ کے طور پر بلڈ پلازما وڈونیشن کی دعوت دی۔

آیت الله مدرسی نے ٹی وی پروگرام سے گفتگو میں کورونا وائرس کو عالمی خطرہ بتایا اور کہا: اس مرض سے مقابلہ کا راستہ ماضی کی خطاوں سے درس لینا اور اس کا تدارک ہے نیز ادارہ صحت اور میڈیکل میں موجود مشکلات کو برطرف کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا کے دیگر ممالک کے برخلاف عراقی میڈیکل سیسٹم عام وائرس سے مقابلہ کے لئے بنایا گیا ہے، لہذا میڈیکل کی تقویت اور ترقی کے ذریعہ کورونا وائرس سے جنگ کریں۔

مرجع تقلید عراق نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں ادارہ صحت اور میڈیکل ٹیم کو عوام کے پوشیدہ دشمن سے برسرپیکار جانا اور کہا: ملک کے میڈیکل سیسٹم کی بہتری میں سبھی اپنا کردار ادا کریں۔

آیت الله مدرسی نے ملک کے میڈیکل سیسٹم کی بنیادوں میں استحکام لانے کے طریقوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: میڈیکل یونیورسٹیز اور پیرا میڈیکل سنٹرس کے لئے زیادہ بجٹ معین کئے جائیں اور نئی مشینریز فراھم کی جائیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: ملک کی ثقافتی ترقی کے لئے حکومت مختلف عوامی گروہوں کی حمایت کرے کہ اگر عوام، حکومت کی حمایت نہ کرے تو حکومتیں کمزور ہوجائیں گی، حکومت اگر چہ ملک کا بنیادی ادارہ ہے مگر تنہا حکومت کرنے کا نام نہیں ہے لہذا عوام مشکلات کے حل میں حکومت کا ساتھ دیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬