24 September 2016 - 15:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423424
فونت
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما:
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما عدیل عباس نے بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
سید عدیل عباس زیدی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما سید عدیل عباس زیدی نے دورہ بھکر کے موقع پر حکومت پاکستان سےمطالبہ کیا کہ بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ ختم کیا جائے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ  مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ ملک میں امن، بھائی چارگی، اور بین المسالک ہم آہنگی کی بات کی ہے تاہم کافی عرصہ سے بھکر میں ہماری ضلعی قیادت اور کارکنان کو بلاجواز طور پر ہراساں کیا جارہا ہے کہا: بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنان کا ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بیلنس پالیسی کسی طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔  

سید عدیل عباس زیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ سب کچھ بیلنس پالیسی کے تحت ہورہا ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا کہا : ایم ڈبلیو ایم ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت ہے، ہم نے نہ کبھی فرقہ واریت کی بات کی ہے اور نہ ہی ایسے عناصر کو برداشت کیا، لہذا حکومت پنجاب بیلنس پالیسی کو ترک کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔/۹۴۰/۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬