05 October 2016 - 10:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423642
فونت
ابوالفرج المصری کے نام سے معروف "احمد سلامہ مبارک " فتح الشام کا ایک اہم کمانڈر کے سرغنہ ہلاک ہونے اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
احمد سلامہ مبارک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ فتح الشام کا ایک سرغنہ " ابوالفرج المصری " شام کے صوبے ادلب کے مضافات میں فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔-

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ فتح الشام نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس گروہ کا ایک سرکردہ کمانڈر " ابوالفرج المصری " شمالی ادلب میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے-

ایک نامعلوم جنگی طیارے نے ادلب کے مضافات میں واقع جسر الثغور میں، اس سرغنے کی گاڑی پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں یہ تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگیا -

امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن کی سربراہی میں داعش مخالف اتحاد نے، دہشت گرد گروہ فتح الشام  کے اس سرغنے کو ہلاک کیا ہے-

قابل ذکر ہے کہ "احمد سلامہ مبارک " جو ابوالفرج المصری کے نام سے معروف تھا، فتح الشام کا ایک اہم کمانڈر شمار ہوتا تھا۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۹۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬