14 October 2016 - 21:33
News ID: 423833
فونت
عمانی وزیر خارجہ:
عمان کے وزیر خارجہ نے عرب ممالک کو بحران شام کے طول پکڑنے کا ذمہ دار قرار دیا ۔
یوسف بن علوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے شام کے حوالے سے بعض عرب ملکوں کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا : عرب ملکوں کے اقدامات کی وجہ سے بحران شام کا حل بڑی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

یوسف بن علوی نے کہا : شام میں عمان کا سفارت خانہ بدستور کام کرتا رہے گا اور اسے بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا : دمشق میں عمان کے سفارت خانے کے کھلے یا بند ہونے کا بحران شام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کی جانب سے خلیج فارس تعاون کونسل کو یونین میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا : ان کا ملک کسی بھی صورت میں اس یونین کا حصہ نہیں بنے گا۔

یوسف بن علوی نے کہا : عمان بحران یمن کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا : عمان مختلف یمنی گروہوں کے درمیان ثالثی کی بھی کوشش کر رہا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬