بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں عوام کے وسیع مظاہرے بدستور جاری ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی کارروائی کو لیکر گذشتہ روز پورے بحرین میں عوام نے ان کی حمایت میں اور آل خلیفہ حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔
آل خلیفہ حکومت بحرینی شہریوں کے خلاف اپنی فرقہ وارانہ اور امتیازی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کے خلاف آج پیر کے روز مقدمہ چلانا چاہتی ہے۔
آل خلیفہ حکومت نے تقریبا چار ماہ قبل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس کے بعد بحرین کے عوام اور علما نے ان کے گھر کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے