04 November 2016 - 22:37
News ID: 424266
فونت
بحرینی عوام نے اپنے مذہبی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں زبردست مظاہرے کئے ہیں
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی لعالم سے رپورٹ کے مطابق، منامہ کے علاقے الدراز میں بحرینی شہریوں نے جنھیں حکومت نے مسلسل پندرہویں ہفتے بھی نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی فرادا نماز ادا کرنے کے بعد آل خلیفہ کے دین اور انسانیت مخالف اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا-

مظاہرے میں  شریک بحرینی شہری اپنے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے اور آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پرشدید احتجاج کررہے تھے -

مظاہرے کے شرکا نے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی اپنی پالیسی سے باز آجائے اور سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردے - 

مظاہرین ملک میں جمہوری اصلاحات اور تفریق آمیزاقدامات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کررہے تھے -

بحرین کے مختلف شہروں میں ہونےوالے مظاہروں کے شرکا کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے جائز اور قانونی مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وہ اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھیں گے -

بحرینی مظاہرین نے شیخ عیسی قاسم کے گھرکے باہر بھی اجتماع کرکے ان سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا -

واضح رہے کہ بحرینی شہریوں  کی ایک بہت بڑی تعداد گذشتہ ساڑھے چارمہینے سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر جب سے آل خلیفہ حکومت نے ان کی شہریت منسوخ کی ہے، دھرنے پر بیٹھے ہوئی ہے -/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬