11 December 2016 - 14:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424994
فونت
تحریک اصلاح و وحدت لبنان کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله کی حالیہ تقریر کو تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے محبتوں سے بھری اور ان کے حق میں مفید جانا ۔
شیخ ماهر عبد الرزاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اصلاح و وحدت لبنان کے سربراہ شیخ ماهر عبد الرزاق نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله کی حالیہ تقریر پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

شیخ ماهر عبد الرزاق نے کہا: حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله کا بیان کامل اور جامع بیان تھا ، آپ نے ملک کے سلسلے میں حزب الله کے صاف و شفاف موقف کو بیان کردیا نیز آپ کا یہ بیان تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے محبتوں سے بھرا ہوا اور ان کے حق میں مفید تھا ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین سیاسی پارٹیوں سے ملک میں جلد از جلد حکومت بنائے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت قومی یکجہتی اور تمام سیاسی پاریٹوں کی مشارکت سے بنائے جائے ۔

شیخ ماهر عبد الرزاق نے نئے الیکشن قانونین بنائے جانے کی درخواست کی اور کہا: نئی حکومت الیکشن کے سلسلے میں نئے قوانین بنائے تاکہ قوم بار دیگر موجود مشکلات کی شاھد نہ ہو ، لبنان کے بیشتر مسائل کی بنیاد موجودہ قوانین ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۸

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬