شامی فوج نے دمشق کے مشرق مین جوبر کے اطراف میں فوجی و غیر فوجی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جوبر کے شمال میں واقع المعامل کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں منجملہ جبہت النصرہ گروہ کا محاصرہ مزید تنگ کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شامی فوج نے اسی طرح جوبر کے اطراف میں فوجی و رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام اور بموں سے لیس ان کی دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔شامی فوج نے سرنگوں کے راستے جوبر میں داخل ہونے والے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک بھی کر دیا۔
دوسری جانب غیر مصدقہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شام کے خلاف دوسری بار حملہ کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے