![یورپ یونین](/Original/1395/11/25/IMG14111840.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاؤڈ یونکر نے مالٹا میں یورپین پیپلز پارٹی کے سالانہ اجلاس میں یورپی یونین کے مستقبل کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت تنقید کی اور کہا کہ برگزیٹ یورپی یونین کا اختتام نہیں ہے ۔
یورپی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ یورپ کے ساتھ اپنا دشمنانہ رویہ جاری رکھیں گے اور یورپی ممالک کو برگزیٹ سے سبق لیتے ہوئے یورپی یونین کو ترک کرنے پر اکساتے رہیں گے تو یورپ ، امریکہ کی ٹگزاس اور اوہایو ریاستوں کی خودمختاری کی حمایت کرے گا ۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے انتیس مارچ دوہزار سترہ کو یورپی یونین کے لیسبن معاہدے کی پچاسویں شق پر عمل درآمد کرتے ہوئے یورپی یونین سے اس ملک کے باہر نکلنے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کے فیصلے کو عاقلانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ برطانیہ کو اس فیصلے سے فائدہ پہنچے گا ۔/۹۸۸/ ۹۴۰