31 March 2017 - 15:37
News ID: 427211
فونت
روس نے یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر امریکہ کی خاموشی پر تنقید کی ہے ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یمن پر گذشتہ دو برسوں سے جاری سعودی عرب کے حملوں اور بمباری کے باوجود وہائٹ ہاؤس اس المیئے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے-

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ یمن میں ہرطرح کی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کی کوشش کرے،  چاہے اس کا مقصد جو بھی ہو-

آل سعود مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے- ان حملوں میں اڑتیس ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ  اور لاکھوں خواتین اور بچے در بدر ہوگئے ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬