31 March 2017 - 15:43
News ID: 427214
فونت
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی ویژن سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے اندر جیزان کے جبل العزہ میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کرکے سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا -

یمنی فوج نے جیزان میں ہی المحطم اور المنتزہ فوجی اڈوں پر بھی حملہ کیا ہے - اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے البیت الابیض، الشبکہ اور الکرس کے علاقوں میں بھی سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ یمن کے صوبہ الجوف میں بھی سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائل سے حملہ کیا -

اس حملے میں بھی متعدد سعودی فوجی اور اس کے اتحادی فوجی مارے گئے ہیں -

یمنی فوج نے اپنی کارروائیوں کو یمن کے عوام کے خلاف گذشتہ دوبرسوں سے جاری سعودی اور امریکی حملوں کا جواب قراردیا ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬