31 March 2017 - 15:41
News ID: 427213
فونت
سرگئی لاوروف:
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران کا کردار موثر اور خاص اہمیت کا حامل ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں سرگرم ہے اور اس کا یہ کردار بدستور جاری ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، علاقے کا ایک بااثر ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف مہم میں روس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسی حالت میں ہے کہ وائٹ ہاؤس اور علاقے کے بعض ممالک، دہشت گردی کی آشکارہ طور پر حمایت کر رہے ہیں، ایران کے علاوہ حزب اللہ لبنان بھی دہشت گردی کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬